مقبوضہ کشمیر میں مسافر بردار بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا۔ مسافر بس میں 55 سے زائد مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تیز رفتار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ بس حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ کھائی گہری ہونے اور پُرخطر راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کیا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جب کہ زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015