اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے 2023 کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ای آئی یو کی جانب سے 14 اگست سے 11 ستمبر 2023 کے دوران دنیا بھر میں طرز زندگی کے اخراجات کا سروے کیا گیا۔ سروے کے مطابق ایک سال کے دوران دنیا بھر میں 200 عام استعمال کی جانے والی اشیا اور سروسز کی قیمتوں میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تو کم ہے مگر 2017 سے 2021 کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ البتہ اس سال بجلی اور گیس وغیرہ کی قیتموں نے مہنگائی کی شرح کو زیادہ متاثر نہیں کیا، مگر کچن کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2023 کے لیے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا اور وہاں سے سیکڑوں اشیا اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اس کا موازنہ امریکی ڈالر سے کیا گیا۔ تمام تر عوامل کو مدنظر رکھ کر سنگاپور اور سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کو مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا۔ گزشتہ سال زیورخ کی جگہ سنگاپور کے ساتھ نیویارک موجود تھا جو اس سال دوسرے نمبر پر سوئس شہر جنیوا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس کے بعد ہانگ کانگ، لاس اینجلس، پیرس، تل ابیب، کوپن ہیگن اور سان فرانسسکو 5 سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جہاں تک دنیا کے سستے ترین شہروں کی بات ہے تو مسلسل چوتھے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا۔ ایرانی دارالحکومت تہران دوسرے، لیبیا کا دارالحکومت تریپولی تیسرے، کراچی چوتھے، ازبکستان کا شہر تاشقند 5 ویں، تیونس کا صدر مقام تیونس چھٹے، زیمبیا کا شہر لوساکا 7 ویں، بھارتی شہر احمد آباد 8 ویں، نائیجریا کا شہر لاگوس 9 ویں جبکہ بھارتی شہر چنئی 10 ویں نمبر پر رہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015