سعودی عرب نے بھارتی عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کے لئے اہم اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت میں نئے ویزا مراکز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب عمرہ پر ہندوستانی زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کوسہولت فراہم کرنے کیلیے سستی پروازیں بھی متعارف کرائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر حج و عمرہ ایک سرکاری دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں، جس کا مقصد ہندوستانی حکام اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ کی سہولت کو ہموار کرنا ہے۔ دہلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیرحج اور عمرہ کا کہنا تھا کہ ویژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے ایک حصے کے طورپر، مملکت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلیے عمرہ کو”ایک فائدہ مند مذہبی سفر میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں ہندوستان سے عمرہ زائرین کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 74 فیصد اضافہ ہوا اور زائرین کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی کم لاگت والی ایئر لائنز، فلائی ناس اور فلائیڈیل کے ذریعے نئی شیڈول پروازیں متعارف کروا کر متوقع نمو کو پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ”عمرہ کرنے کے خواہشمند ہندوستانیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے”کے لیے اپنے درمیان براہ راست پروازیں بڑھانے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ یہ اضافہ سعودی عرب اور ہندوستان کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015