انڈونیشیا نے امریکہ، چین، آسٹریلیا، انڈیا، جنوبی کوریا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس سمیت 20 ممالک کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو انڈونیشیا کے وزیرِ سیاحت کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت ایک مہینے کی مدت میں ویزا فِری انٹری کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دے دے گی۔انڈونیشیا کی جانب سے یہ اقدامات اپنے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لیے جا رہے ہیں۔ انڈونیشیا کے وزیرِ سیاحت سندیاگا اونو کے مطابق اُن کے صدر نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 20 ممالک کے شہریوں کو ویزا فِری انٹری دینے پر غور کریں کیونکہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سیاحت کو فائدہ پہنچے گا اور معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دُنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل 2019 میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ غیر ملکی انڈونیشیا آئے تھے۔رواں سال جنوری سے اکتوبر تک انڈونیشیا آنے والی غیرملکیوں کی تعدد تقریباً 94 لاکھ 90 ہزار تھی۔حال ہی میں جنوبی مشرقی خطے میں ملیشیا اور تھائی لینڈ متعدد ممالک نے غیرملکیوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015