وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی۔
ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ وزیراعظم نے مریم نواز کو فون کرکے بھی مبارکباد دی۔
مریم نواز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔ وزیر اعظم نے مریم نواز کو مبارکباد دی اور کہا بہت بہت مبارک ہو اللہ نے کرم کیا۔ نواز شریف بھی اللہ کے کرم سے جلد بری ہونگے۔






