ہاتھی کی عدالت میں گھسنے سے افراتفری، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں اُس وقت افراتفری پھر گئی جب بپھرا ہاتھی تمام رکاوٹیں توڑ کر احاطہ عدالت میں گھس آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھرا ہاتھی شہر کی سڑکوں پر گھوم پھر رہا ہے۔ شام 4 بج کر 45 منٹ پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر اور کورٹ کمپلیکس کا عملے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر لوٹنے کی تیاری کر رہا تھا کہ انہیں اچانک ایک ہاتھی سے سامنا کرنا پڑا۔ In areas adjacent to jungles, there have been many occurrences where an Elephant made its way into Haridwar, in this instance it was the District Collector’s office, the Elephant advanced towards the main gate of the District Court Judiciary and forcefully opened the closed gate.… pic.twitter.com/zuy8OhL7og — Dr. PM Dhakate (@paragenetics) December 27, 2023 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ عدالت کا مرکزی دروازہ گرا کر اندر داخل ہو رہا ہے اور لوگ خوف زدہ ہیں۔ اس نے ایک دیوار کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنگی جانور راجا جی نیشنل پارک سے نکل کر آبادی میں گھسا تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محکمہ جنگلات کا عملہ طلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ گیا۔ اس نے بندوق سے فائرنگ کر کے ہاتھی کو خوف زدہ کیا اور آبادی سے نکلنے پر مجبور کیا۔ سوشل میڈیا صارفین مذکورہ واقعے پر راجا جی نیشنل پارک اور محکمہ جنگلات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی لاپراہی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔