پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر یہ میچ کھیلیں گی۔ آسٹریلیا کے ہوم سمر کرکٹ سیزن میں سڈنی ٹیسٹ میچ کو عمومی طور پر پنک ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں نظر آئیں گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پنک تھیم میں تصاویر بھی بنوائیں۔ ?? team photo with ?? great Glenn McGrath ?All set for the ‘Pink Test’ at SCG ?✨#AUSvPAK pic.twitter.com/hsSVuyiahC — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 1, 2024 سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کی آنجہانی اہلیہ جین مک گرا کی یاد میں کہا جاتا ہے۔