صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح پر حملے کرکے مزید 22 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ عام شہریوں کو رفح خالی کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 5 سے زائد رہائشی گھروں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح پر یہ حملے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو نے کے بعد کیے گئے۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ لینے والے عام شہریوں کو فوری علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جس کے نتیجے میں مشرقی رفح سے شہریوں نے انخلا شروع کردیااہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ 15 لاکھ فلسطینی شہریوں نے رفح میں پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ مشرقی رفح میں موجود لوگ خان یونس شہر اور المواسی ٹاون میں موجود اسرائیلی فوج کی جانب سے بنائے گئے عارضی کیمپس میں چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم متوقع زمینی آپریشن سے پہلے مشرقی رفح سے ایک لاکھ لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی برداری پہلے ہی اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن کی صورت میں تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے قطر کے نشریاتی ادارے کو بھی بند کردیا ہے جب کہ اسرائیلی حکام نے نشریاتی ادارے کی نشریات کو روکنے کے بعد اس کا سامان ضبط کرلیا اور ویب سائٹ بھی بلاک کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015