گوگل نے پلے اسٹور سے 13 ایپلی کیشنز ہٹا دیں

سیکیورٹی کمپنی میکیفی کے ماہرین کی جانب سے نقصان دہ بگ کی نشان دہی کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پلے اسٹور سے 13 ایپلی کیشنز ہٹا دیں۔ ماہرین کے مطابق ایپلی کیشنز میں موجود یہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ ڈیوائس میں ایپ کے انسٹال ہونے کے بعد سائبر حملہ آور صارفین کی ڈیوائس کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بہت سی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے بعد ہیکر صارف کے علم میں آئے بغیر ڈیوائس میں اسپائی ویئر یا پیسے چرانے والے بینکنگ ٹروجن سے شامل کر سکتے ہیں۔ یہ بگ ہیکرز کو اسکرین پر موجود ایپس کو چھپانے کی صلاحیت بھی دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ صارف یہ نہیں دیکھ سکتا ہے فون کو سست کرنے والے ایڈویئر کو انسٹال کیا جارہا ہے۔ مکیفی کی جانب سے کل 25 ایپلی کیشنز میں اس نقصان دہ وائرس کی نشان دہی کی تصدیق کی گئی جس میں 13 گوگل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر چکے ہیں۔ میکیفی کے مطابق زیادہ تر ڈاؤن لوڈ امریکا، برطانیہ، برازیل، اسپین اور جرمنی میں کی گئیں ہیں۔ وہ 13 ایپلی کیشنز درج ذیل ہیں: Essential Horoscope for Android – 100,000 ڈاؤن لوڈ 3D Skin Editor for PE Minecraft – 100,000 ڈاؤن لوڈ Logo Maker Pro – 100,000 ڈاؤن لوڈ Auto Click Repeater – 10,000 ڈاؤن لوڈ Count Easy Calorie Calculator – 10,000 ڈاؤن لوڈ Sound Volume Extender – 5,000 ڈاؤن لوڈ LetterLink – 1,000 ڈاؤن لوڈ NUMEROLOGY: PERSONAL HOROSCOPE &NUMBER PREDICTIONS – 1,000 ڈاؤن لوڈ Step Keeper: Easy Pedometer – 500 ڈاؤن لوڈ Track Your Sleep – 500 ڈاؤن لوڈ Sound Volume Booster – 100 ڈاؤن لوڈ Astrological Navigator: Daily Horoscope & Tarot – 100 ڈاؤن لوڈ Universal Calculator – 100 ڈاؤن لوڈ