ٓآڈیو لیکس پارٹ 2: سائفر سے متعلق عمران خان کی ایک اورآڈیو منظرعام پر

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر کے حوالے سے ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد اب تحریک انصاف کی آڈیو لیک ہورہی ہیں، آج جمعہ کو سائفر کے حوالے سے مبینہ طور پر عمران خان اور ان کی ٹیم کی گفتگو کی ایک اور آڈیو ’’سائفر کی سازشی کہانی پارٹ ٹو‘‘کے نام سے سامنے آگئی۔