انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں بابر اعظم کا ایک اور کارنامہ

پاکستان اور انگلینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
بابر اعظم انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے کیرئر کے چھیاسی ویں میچ کی اکیاسی وین اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے تھے۔
بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھرپیچھے چھوڑ دیا
حفیظ نے ایک 119 میچز میں دوہزار پانچ سو چودہ رنز سکور کیے۔ شعیب ملک کے ایک 123 میچز میں رنز کی تعداد دوہزار چار سو تیئس ہے۔ بابر اعظم اب تک اکیاسی اننگز میں دو سنچریوں کے ساتھ ستائیس نصف سنچری بنا کر سب پر سبقت رکھتے ہیں۔
بابراعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے 5ویں بلے باز بن گئے
انٹرنیشنل سطح پر ٹی 20 فارمیٹ میں روہت شرما تین ہزار چھ سو چورانوے رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دوسرا نمبر ویرات کوہلی کا ہے۔ ان کے رنز کی تعداد تین ہزار چھ سو ٹریسٹھ ہے۔ مارٹن گپتل نے تین ہزار چار سو ستانوے اور پال اسٹرلنگ تین ہزار تین سو گیارہ سکور کرچکے ہیں۔