سعودی عرب کی حکومت نے حج 2024 کے انتظامات کا آغاز کرتے ہوئے اہم اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال حج کیلیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ توفیق الربیعہ کے مطابق سعودی حکومت حج زائرین کو جدید سسٹم کے تحت سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہے، نسک ایپ کے ذریعے بکنگ، وہیل چیئرز کی فراہمی اور مطلوبہ معلومات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال عازمین حج کی تعداد میں اضافے کیلیے منصوبے بنائے جاتے ہیں، ہماری پہلی ترجیح حجاج کی صحت و سلامتی ہے۔ وزیر حج و عمرہ نے خوشخبری سنائی کہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں خیموں کی رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کا رواں سال حج کے دوران تجربہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق حجاج کی خدمت کرنے والے بعض اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کر لی، یہ پہلے چھ کمپنیاں تھیں لیکن اب یہ بڑھ کر 20 ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015