نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ ذیابیطس کے وہ مریض جو بیماری پر قابو پانے کیلئے اپنے وزن میں کمی لاتے ہیں، ان میں دل کی بیماری کی خطرہ بھی کافی کم ہوجاتا ہے۔ سائنسی جریدے ’Diabetologia‘ میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں کے وزن میں خاطر خواہ کمی دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم کردیتی ہے۔ آئرلینڈ میں آر ایس سی آئی یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز میں سرکردہ محقق ایڈورڈ گریگ کا کہنا تھا کہ وزن میں کمی سے ٹائپ 2 ذیابیطس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ، مرض سے متعلقہ دیگر طبی پیچیدگیوں میں کمی کے شواہد بھی ملتے ہیں۔ جس میں دل کی بیماری کا خطرہ 40 فیصد اور گردے کی بیماری خطرہ 33 فیصد کم ہونا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس سے پر قابو پانے کے کوشش میں ہیں۔ مطالعے کے لیے محققین نے 12 سال تک ٹائپ 2 ذیابیطس والے 5,145 مریضوں کے ڈیٹا کی پیروی کی جو مُٹاپے کا شکار تھے۔ نتائج سے پتہ چلا کہ وہ مریض جن کو خوراک اور طرز زندگی سے متعلق سخت شیڈول دیا گیا وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کو اس حد تک کنٹرول کر لیا کہ انہیں کسی دوا کی ضرورت نہ رہی اور ان کے خون میں شوگر کی سطح معمول پر رہی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015