اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے مڈ رینج کا سی سیریز کا 2024 کا اپنا پہلا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔ رئیل می نے سی 67 کو کچھ ہفتے قبل عالمی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا تھا، اب اس کی قیمت کم کرکے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا۔ رئیل می سی 67 کو 6.72 انچ کی اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔ واٹر اینڈ ڈسٹ پروف باڈی سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کا تین لینسز سے لیس طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ رئیل می سی 67 کو پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 میگا واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں زیرو سے 50 فیصد بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کو جدید ٹولز اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین انتہائی فاصلے سے بھی تصاویر ویڈیوز بنا سکیں گے جب کہ کم روشنی میں بھی کیمرا کا رزلٹ خراب نہیں ہوگا۔ فون کو پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت 53 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015