گوگل نے موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے اب انھیں انٹرنیٹ پر سرچنگ میں بہت آسانی ہو جائے گی۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’سرکل سرچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس شاندار فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی تصویر کے ایک حصے کو فوکس کر کے یا اس کے گرد دائرہ بنا کر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ فیچر فیکٹ چیک یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اگر وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائٹ کر کے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر پل بھر میں سامنے آ جائیں گی۔ اینڈرائیڈ فونز میں سرکل سرچ بہت آسان ہے، صارفین کو انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی تصویر پر سرکل بنائیں گے، سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015