شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے اپنا گانا تیار کرن کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کو اے آئی سانگ کا نام دیا جا رہا ہے، تاہم اسے باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کے وقت اس کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی شاعری کی بنیاد پر اے آئی سانگ بنانے کی سہولت دی جائے گی۔ فیچر کے تحت صارفین پہلے اپنی شاعری پوسٹ کریں گے، اس کے انہیں ایڈ میوزک کے آپشن پر لے جایا جائے گا، جہاں وہ میوزک کو شامل کرنے کے بعد اپنی پسند کی ٹیون شامل کرکے گانا تیار کر سکیں گے۔ ممکنہ طور پر ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان کی شاعری پر اے آئی گانے تیار کرنے کا فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دنیا کی دیگر بڑی زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔ صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ گانے کی آواز اور میوزک کو اپنی مرضی سے ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں، البتہ گانا تیار ہونے اور اسے محفوظ کیے جانے کے بعد اس میں تبدیلیاں نہیں کی جا سکیں گی۔ مذکورہ فیچر تک فوری طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر اسے اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015