بھارت کے شہر کولکتہ میں خودکشی کرنے کے لیے پل پر چڑھنے والے شخص کو پولیس نے بریانی کا لالچ دے کر بچالیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کولکتہ میں پولیس نے خودکشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے والے 40 سال کے پریشان حال شخص کو بریانی کا لالچ اور ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے پل سےنیچے اترنے پر راضی کیا۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک پر 30 منٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ پولیس نے بتایا کہ آدمی نے خودکشی کرنے کا یہ انتہائی قدم اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث اُٹھایا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ آدمی دوپہر کے 2 بجکر 30 منٹ پر اپنی بڑی بیٹی کو بائیک پر سائنس سٹی لے جا رہا تھا کہ اچانک موبائل فون سڑک پر گرنے کا بہانا بنا کر بائیک روک دی اور پھر بیٹی کو سڑک پر کھڑا چھوڑ کر خود پل پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے موقع پر پہنچ کر اس سے بات چیت شروع کی تو وہ بریانی اور ملازمت کی پیشکش پر پل سے نیچے اترنے پر راضی ہو گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015