جوڑوں کے درد کا انتہائی آسان علاج سامنے آگیا

اگر آپ جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو آپ اکیلے نہیں بلکہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس سے نبرد آزما ہے، دراصل 40 سال کی عمر کے بعد اس قسم کی شکایات کا سلسلہ شروع پوجاتا ہے۔ درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں, کہنی اور ٹانگوں کے جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے طبی ماہرین  نے ایک نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ بنا کر دکھایا جس کے استعمال سے آپ جوڑوں کے درد کو باآسانی ختم کرسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے یہ طریقہ بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ اس نسخے ’کھوئے کے لیپ‘ کی تیاری کیلیے ہمیں سرسوں کا تیل، ہلدی ، انڈہ اور کھوئے کی ضروت ہوگی۔ دوچمچ نیم گرم سرسوں کے تیل میں دو چمچ ہلدی ملا کر اسے چولہے سے اتار دیں اور ایک انڈہ ملا کر اسے اچھی طرح مکس کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد اتنا کھویا لیں جتنا درد والے جوڑ کے چاروں طرف بھر کر لگ جائے۔ کھوئے کو ایک کپڑے پر ڈال کر پھیلا دیں اور گرم گرم لیپ کو کھوئے پر ڈال دیں، اور متاثرہ جگہ پر کپڑے کو دو گھنٹے کیلئے باندھ دیں۔ اور اگلے دن وہی کھویا استعمال ہوسکتا ہے صرف پرانا لیپ ہٹا کر اس پر دوبارہ لیپ لگا دیں۔

کیٹاگری میں : صحت