سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 10 بار خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فرمانروا نے مملکت میں 10 بار خون کا عطیہ دینے والے 120 افراد کو تیسرے درجے کا‘میڈل آف میرٹ’دینے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایوانی شاہی نے 120 افراد کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں شاہی اعزاز دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سلطنت کے آغاز سے ہی خون کا عطیہ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی روایت قائم ہے، اس سلسلے میں خون کا عطیہ دینے والوں کا ریکارڈ وزارت صحت کے بلڈ بینک میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں کے علاوہ موبائل یونٹس بھی خصوصی مہم کے تحت مختلف مقامات پربھیجے جاتے ہیں جہاں لوگ آکر خون کے عطیات جمع کراتے ہیں۔ مملکت کے مختلف شہروں میں بنائے گئے بلڈ بینکوں میں عطیہ کیے جانے والے خون کو جدید طریقے سے ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کو دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 10 مرتبہ خون کاعطیہ دینے والے 21 غیر ملکیوں کو شاہی تمغے دینے کی منظوری دی تھی۔ خون کا عطیہ کرنے والوں میں صرف سعودی شہری ہی نہیں بلکہ غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015