وزیر داخلہ پنجاب: عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے

صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آرہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں،
وزیرداخلہ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آ رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا، سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ کیوں گرفتار کیا گیا؟
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات ہو چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ریموو کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کو جہاں سے مرضی چاہے اٹھا لیا جائے۔