ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سےمعلوم ہوا ہے کہ دن او رات میں تین وقت کے بجائے دو وقت متوازن غذا کھانے سے جسم کی تیزابیت (انفلیمیشن) کم ہوسکتی ہے، جس سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ طبی جریدے سیل میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے بھوکے رہنے والے افراد کی صحت کا موازنہ معمول کے مطابق کھانا کھانے اور مشروب پینے والے افراد سے کیا۔ ماہرین نے 21 صحت مند افراد کی خدمات حاصل کیں اور انہیں 24 گھنٹےمیں ایک بار 500 گرام اچھی اور صحت مند غذا کھانے کی ہدایت کی گئی اور باقی اوقات روزے پر رہنے کا کہا گیا۔ ماہرین نے مذکورہ تمام رضاکاروں کے بلڈ ٹیسٹ بھی کیے اور پھر ان کے بلڈ ٹیسٹ اور جسمانی صحت کا موازنہ تین وقت کھانا کھانے اور مشروب پینے والے افراد سے کیا تو معلوم ہوا کہ روزے رکھنے والے افراد کے جسم کی تیزابیت کم ہوچکی تھی۔ ماہرین کے مطابق کم غذائیں کھانے سے جہاں انفلیمیشن کم ہوتی ہے، وہیں نظام ہاضمہ میں کردار ادا کرنے والے تمام اعضا کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، جن میں جگر، گردے، آنت اور دیگر اعضا شامل ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ جسم میں انفلیمیشن کی مقدار زیادہ ہونے سے ذیابیطس سمیت امراض قلب اور آنتوں کی کئی بیماریاں ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ انفلیمیشن یا تیزابیت آٹو امیون بیماریاں بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے، اس لیے صحت مند رہنے کے لیے کم کھانا کھایا جائے، فاقوں پر رہنے کا اپنا معمول بنایا جائے، یعنی انسانوں کو روزے رکھنے چاہئیے اور کم غذاؤں کا استعمال کرنا چائیے۔ مذکورہ تحقیق سے قبل بھی متعدد تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ روزے رکھنا، فاقے کاٹنا یا کم غذائیں کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا
- امریکی ماڈل بیلا حدید سے متعلق بڑی خبر آگئی
- پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آج چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
- آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015