ہم اکثر ہائی بلڈ پریشر کے نقصانات کے بارے میں سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں تاہم بلڈ پریشر کا کم ہوجانا کتنے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔ کم بلڈ پریشر (hypotension) بالخصوص بوڑھے افراد میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے یا ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر تک کا باعث بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بلڈ پریشر میں یہ کمی اگر اچانک اور شدید ہو تو جسم آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے۔ یہ دل، دماغ اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بالآخر موت کی وجہ بن سکتا ہے۔ کم بلڈ پریشر کی مختلف اقسام اور وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔ 1) سیویئر ہائپوٹینشن: یہ کسی حادثے کے نتیجے میں خون کا اچانک بہت زیادہ بہہ جانا، شدید انفیکشن، ہارٹ اٹیک یا شدید الرجک ردعمل کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا۔ 2) آرتھواسٹیٹک ہائپوٹینشن: اس میں بلڈ پریشر اس وقت گر جاتا ہے جب آپ لیٹنے کی حالت سے فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس قسم کا کم بلڈ پریشر عام طور پر صرف چند سیکنڈ یا منٹ تک رہتا ہے۔ 3) نَرو میڈیئیٹ ہائپوٹینشن (NMH): یہ زیادہ تر نوجوان بالغوں اور بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص طویل وقت سے کھڑا ہو۔ اسی طرح بعض ادویات اور طبی حالتیں بھی کم بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہیں جیسے کہ: انسداد اضطراب ادویاتبعض اینٹی ڈپریسنٹسDiuretics (وہ ادویات جو جسم میں سیال کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں)دل کی صحت سے متعلق ادویاتسرجری کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص ادویاتدرد کش ادویات طبی حالتیں شراب نوشیذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصاناتدھڑکنوں کی تال میں تبدیلیڈی ہائیڈریشندل کی فعالیت متاثر ہونا
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015