روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذا میں ایسی چیزوں کو شامل کریں جن سے پانی کی کمی سے بچا جاسکے۔ آئیے ہم آپ کو کچھ پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں رمضان میں خوراک کا حصہ بنا کر جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جاسکتا ہے۔ لوکی لوکی میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے اور باقی 10 فیصد ریشہ ہوتا ہے۔ نیز لوکی میں کاربوہائیڈریٹ قطعی طور پر موجود نہیں ہے لہذا روزوں میں اسے بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ لوکی میں بہت سی قسم کے پروٹین، وٹامن اور نمکیات پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ آپ لوکی کو بطور جوس یا کھیر بنا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ پپیتا پپیتا موسم گرما کا پھل ہے جو سندھ کی منڈیوں میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ پھل کھانے میں آسان اور لذیذ ہے جب کہ جسم سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔ پپیتے میں وٹامن اے، سی اور بی، کیلشیئم ، آئرن اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ تربوز گرمیوں میں کھایا جانے والا پھل تربوز نہ صرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو بہت سے طریقوں سے بھی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم کو مناسب ہائیڈریشن دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں بہت سارے غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی 5 ، وٹامن بی 6 ، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو پھلوں میں پانی کی کمی کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔ کیلا کیلے میں پانی کی مقدار 74 فیصد ہونے کی وجہ سے ہائیڈریشن کے لیے کیلے کی مقدار کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ کیلے میں کافی مقدار میں پوٹاشیم اور فائبر ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو روزے کے دوران صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہی خصوصیات کچے کیلے میں بھی پائی جاتی ہیں جس کا کچھ علاقوں میں سالن بھی بنایا جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ٹی آئی کی جلد آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی: شہریار آفریدی
- غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
- پاکستان میں 29 اپریل تک طوفان اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے کا انتباہ
- واٹس ایپ صارفین اب اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015