خالص زیتون اوراس میں شامل ایک چیزجو ہر درد کو کرے ختم

جسم میں ایسے درد جو نہ ختم ہو تو زیتون میں ایک چیز ملائیں پھر کمالات دیکھیں امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود ایک کیمیائی مادہ درد کی شدت کم کرنے والی دواؤں جیسا اثر رکھتا ہے۔  پچاس گرام زیتون کا تیل بروفن کی ایک خوراک کے دسویں حصے کے برابر اثر پذیر ہے۔ فلاڈیلفیا کے ایک تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کا فائدہ یہ ہے کہ سوز و سوجن ختم کرتا ہے۔ اگرچہ اس جزو کے اثر سے سر درد جیسے امراض پر مکمل طور پر قابو تو نہیں پایا جا سکتا تاہم اس سے بحیرہ روم کے علاقے کی خوراک کی افادیت ضرور ظاہر ہوتی ہے۔ زیتون کا تیل بحیرہ روم کے علاقے کی خوراک کا لازمی جزو ہے اور اسے صحت کے لئے مفید تصور کیا جاتا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیتون کے استعمال سے جسم میں دل کی بیماریوں‘چھاتی کے سرطان اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسی موذی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ زیتون کی اس خاصیت کے بارے میں تحقیق کاروں نے اس وقت غور کیا جب ٹیم کے ایک رکن نے محسوس کیا کہ تازہ زیتون کھانے سے گلے میں ویسی ہی خراش ہوتی ہے جیسا کہ بروفن کھانے سے۔ برٹش نیوٹریشن فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی سائنس دان کلیئر ولیمسن کا کہنا تھا کہ ”زیتون میں متعدد بائیو ایکٹو مرکبات پائے جاتے ہیں تاہم ہم ابھی مکمل طور پر یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کام کرتے ہیں۔ “ان کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یقین ہے زیتون اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہے لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ وہ ایک دوا کا نعم البدل ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔               

کیٹاگری میں : صحت