نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ “کلونجی استعمال کیا کرو، اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیئے شفاء ہے”۔ کلونجی میں صحت کے بہت سارے راز پوشیدہ ہیں جن سے بے شمار فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں، کلونجی چونکہ آسانی سے مارکیٹ میں مل جاتی ہے اسلیئے اس کے اصل اور نقل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس میں فرق تلاش کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑی سی کلونجی کو سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھ دیں، اگر اس کاغذ پر چکنائی کے دھبے لگے ہونگے تو اسکا مطلب ہے کہ وہ اصلی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کلونجی کی مدد سے آپ کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں کلونجی کے فائدےاینٹی بیکٹریل:کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جوبیماری اور بیکٹریا سے لڑنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ بیماری پیداکرنےوالے بیکٹریا کان کے انفیکشن سے لے کر نمونیا تک خطرناک ہوسکتے ہیں اسلیئے کلونجی کا استعمال کئی طرح سے بیکٹریل انفیکشن کے خلاف لرنے میں موثر ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:مطالعات سے پتہ چلتا ہے کی کلونجی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ اینٹی آکیسڈنٹ مواد کی وجہ سے ہمیں بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مادے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکلز کوغیرموثر بناتے ہیں اورخلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے روکتے ہیں۔ اینٹی کینسر خصوصیات:مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ کلونجی کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ کلونجی میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آزاد ریڈیکلز کے اثر کو ختم کرتی ہے جو کینسرکی نشوونما کرتے ہیں۔ کولیسٹرول کنٹرول:کولیسٹرول چربی کی طرح کا ایک مادہ ہے جو ہمارے جسم میں پایا جاتا ہے، ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار دل کے لئے نقصان دہ ہے۔ کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے اسکا استعمال آپ کو دل کی بیماری سے بچاسکتا ہے۔ نظامِ ہاضمہ کیلیئے مفید:کلونجی نظامِ انہظام کے لئے بہت اچھی ہے یہ پیٹ کی گیس اور قبض کےخاتمے کے لئے بہت فائدہ مندہے۔ جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں تو کلونجی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر:کلونجی کا روزانہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ مظبوط مدافعتی نظام کو بھی فروغ دیتا ہے۔ کلونجی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے دمہ کا علاج:کلونجی کا عرق منہ میں رکھنے سےدمہ والے لوگوں میں کھانسی اور پیپھڑوں کے انفنکشن میں بہتری آتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015