انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور یہ فیچر گوگل پلے بِیٹا پروگرام پر سائن اپ ہونے والوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ تاہم، ڈائلر کا عمل ابھی مبہم ہے امید کی جارہی ہے کہ یہ فیچر صارفین کو ان لوگوں کو کال کرنے میں مدد دے گا جن کے نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن آئندہ ہفتوں میں اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔ رپورٹ میں فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا، جس کو تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ابھی فعال ہونا ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں ایک ڈائل پیڈ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ہرا کالنگ کا نشان ہے اور ہندسے اور حروف ویسے ہی لکھے جیسے عموماً ڈائل پیڈ پر لکھے ہوتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015