ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیو ہٹا دیں

کمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے پر ٹک ٹاک پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹا دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون کے لیے نئی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کےلیے کثیرالجۃتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔
سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کمیونٹی گائڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی سطح پر 11 کروڑ 3 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، یہ تعداد ٹک ٹاک میں اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا ایک فیصد ہے۔
دوسری جانب کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر صرف پاکستان سے ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائے جانے کی فہرست میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔