فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز گرفتارکیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامدزمان کولاہور کی ضلع کچہری میں پیش کردیا۔
حامد زمان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی انکوائری کی گئی ہے اور امریکا سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی اے نے کہا کہ تقریباً 6 کروڑ کی رقم پاکستان لائی گئی اورغیرقانونی طور پر بیرون ممالک سے پیسے منگوائے گئے۔
وکیل حامد زمان نے کہا کہ ایف آئی آرمیں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے طلبی کا نوٹس نہیں بھیجا۔
جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے سوالنامہ کا جواب ہے آپ کے پاس؟ جس پر وکیل نے کہا کہ تمام جوابات تحریری طور پر جمع کروا دیے ہیں۔
حامد زمان کے وکیل نے مزید کہا کہ 2013 میں آئے پیسوں کو2018 میں کیسے فراڈ کہا جاٸے گا، ایف آئی اے نے پہلے تفتیش کے لیے بلایا ہم پیش ہوئے، ایف آئی اے تسلیم کررہا ہم نے 20 کو بلایا، آپ پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔






