کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس کیوں بند ہے؟ پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس صبح سویرے سے بند ہے۔
صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آبادمیں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں۔
اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدا میں پی ٹی اے حکام نے موبائل فون سروس بند ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اب پی ٹی اے حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی درخواست پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سروسز بند ہیں۔