عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 نومبر تک اب یا کبھی نہیں، آرپار ہو جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خاتم النبیین ﷺکی ولادت قوم کو مبارک ہو۔ اس سے زیادہ کیا عدم استحکام ہو گا جو آج ہے کہ وزیر اغوا کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ سڑکوں پر خود فیصلے کر رہے ہیں جبکہ بھوک افلاس اور بےروزگاری کسی کی کال کا انتظار نہیں کرے گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 نومبر تک اب یا کبھی نہیں، آرپار ہو جائے گا۔
خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارک ہواس سےزیادہ کیاعدم استحکام ہوگاجوآج ہےوزیراغواء کیےجارہےہیں۔کراچی میں لوگ سڑکوں پرخود فیصلے کر رہے ہیں،اسی کوخانہ جنگی کہتےہیں۔بھوک افلاس اوربےروزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرےگی15نومبرتک اب یاکبھی نہیں،آرپارہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 9, 2022






