پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان ذاتی اناکیلئے ملک کےساتھ کھیلنا، نقصان پہنچاناچاہتےہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں اپنے نانا ، سابق وزیر اعظم ذو الفقار بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گرحی خدا بخش میں بھٹو شہید کی برسی منارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا، انہوں نے کسانوں اور عوام کو ان کے حقوق دیے، شہید بھٹو نےملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید بھٹو آج بھی زندہ ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج دوصوبوں میں ہمارے جیالے وزرائے اعلی ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہے، آج2صوبوں میں ہمارے جیالے وزرائے اعلیٰ ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہے، آصف زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھٹو نے روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ دیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ بھٹو کو انصاف نہیں ملا تھا، بھٹو کیس میں جیت ہر جمہوریت پسند کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو وزیراعظم بنے تو ان کیخلاف سازش شروع ہوگئی، کچھ سیاست دان ذاتی انا کےلیےملک کو نقصان پہنچاناچاہتےہیں، کچھ سیاستدان ملک کےساتھ کھیلنا چاہتےہیں، گالم گلوچ کی سیاست سے ملک، جمہوریت اور معیشت کو بھی نقصان ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں سیاست کے دائرےمیں رہ کر سیاست کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دھرنا دھرنا کھیلنے کے بجائےمیز پر آئیں اور مذاکرات کریں، ہمیں چاہیے پاکستان کےعوام کو تکلیف نہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کی تجویزہےتمام جماعتیں چارٹر آف ری کنسیلیئشن پر کام کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015