پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اوپنر ناصر جمشید کو بالآخر 7 سال بعد اپنی غلطی کا ادراک ہو گیا اور غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید جنہیں پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے کو بالآخر 7 سال بعد اپنا جرم یاد آ گیا اور انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے شائقین کرکٹ اور پرستاروں سے معافی مانگ لی ہے۔ ناصر جمشید نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے کیریئر کے ساتھ جو کچھ انہوں کیا اس پر وہ خود کو کبھی معاف نہیں کر سکیں گے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ناصرجمشید پر 2017 میں پی ایس ایل میں فکسنگ پر اکسانے کے الزامات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، اگست 2018 میں ان پر انڈیپینڈنٹ اینٹی کرپشن ٹریبونل نے دس سال کی پابندی عائد کردی تھی، فروری 2020 میں انہیں 17 ماہ کے لیے برطانیہ میں جیل ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015