انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کے عظیم ترین اسپن باؤلر ڈیرک انڈر ووڈ 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ لیجنڈری اسپنر انڈر ووڈ نے 1966 اور 1982 کے درمیان 86 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں اور اپنا پورا فرسٹ کلاس کیریئر کینٹ میں کھیلا، انہوں نے 17 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا اور تین دہائیوں میں 900 سے زیادہ میچز کھیلے انڈروڈ نے 1963-1987 تک صرف 19.04 کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں۔ انڈر ووڈ انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ سابقہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ کے مطابق انڈر ووڈ کو ستمبر 1969 سے اگست 1973 تک دنیا کے نمبر 1 باؤلر کے طور پر درجہ دیا گیا تھا۔ انڈر ووڈ نے 1987 میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور بطور کینٹ کرکٹر تین کاؤنٹی چیمپئن شپ، دو ون ڈے کپ، تین نیشنل لیگ اور تین بینسن اینڈ ہیجز کپ جیتے، انہیں 1981 کے نئے سال کی اعزازی فہرست میں کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے ایم بی ای ایوراڈ سے نوازا گیا تھا۔ 2008 میں انڈر ووڈ کو میریلیبون کرکٹ کلب کا صدر نامزد کیا گیا، 2006 میں کینٹ کرکٹ کے کلب کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں انہیں آئی سی سی کے کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ کینٹ کرکٹ کے چیئرمین سائمن فلپ نے کہا کہ کینٹ کرکٹ فیملی اپنے ایک عظیم ترین کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوگوار ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015