چند سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کورین یوٹیوبر اور گلوکار کم داؤد نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا۔ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین اور کاغذات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کم داؤد نے جنوبی کوریا کے انچیون میں مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں کم داؤد کو ہاتھ میں مسجد کے کاغذات تھامے تو کہیں مسجد کیلئے خریدی گئی زمین پر ہاتھ پھیلائے سکون محسوس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کم داؤد کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ’ بالآخر میں نے آپ کے تعاون سےانچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین کا معاہدہ کرلیا ہے، یہ جگہ جلد مسجد میں تبدیل ہو جائے گی، یقین نہیں آتا کہ یہ دن آ گیا ہے‘۔ کم داؤد نے لکھا کہ جنوبی کوریا کے شہریوں کے لیے ایک مسجد اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، یقیناً یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے جس دوران بہت سی مشکلات بھی درپیش ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ایک ایسا دن آئے گا جب کوریا کی ہر گلی خوبصورت اذان کی آواز سے بھر جائے گی جس کیلئے میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ کم داؤد نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، کم داؤد کو ’کم کیون وو‘ اور ’جے کم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015