اگر آپ کو چاکلیٹ کھانا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Zhengzhou یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ چاکلیٹ میں موجود theobromine نامی کیمیکل دماغ اور جسم دونوں کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس سے دماغ کو الزائمر امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل یادداشت اور دیگر دماغی حصوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ مناسب مقدار میں اس کیمیکل سے انسانی جسم کو نقصان نہیں ہوتا اور اسے دماغی امراض سے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مگر دماغ کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے جسمانی چربی کو گھلانے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ جگر اور گردوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اضافی جسمانی وزن سے جگر اور گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی وزن میں کمی سے دونوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ کھانے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے جس سے مختلف امراض سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کے مطابق چاکلیٹ میں موجود کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جس سے مدافعتی خلیات کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015