یورپی یونین کی ایجنسی برائے ادویات کو ایک تحقیق میں وزن کم کرنے والی ادویات اور خودکشی کے خیالات کے درمیان تعلقات کے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ریگولیٹر نے نو ماہ تک ذیا بیطس اور وزن کم کرنے والی ادویات کے متعلق تحقیقات کیں۔ دستیاب شواہد کا معائنہ کرنے کے بعد یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی فارماکو ویجیلینس رسک اسسمنٹ کمیٹی (جو ادویات کے نقصان کو دیکھتی ہے) کا کہنا تھا کہ پروڈکٹ کی معلومات میں کسی اپ ڈیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ تحقیق کے نتائج ای ایم اے کے دسمبر میں تحقیق کا دائرہ کار جی ایل پی- 1 ریسیپٹر ایگنسٹ نامی وزن کم کرنے اور ذیا بیطس کی ادویات تک بڑھانے کے بعد آئے جس کا مقصد معاملے کی مزید تحقیق کے لیے دوا سازوں سے زیادہ ڈیٹا کا حصول تھا۔ محققین کی جانب سے یہ تجزیہ جولائی میں آئس لینڈ میں صحت کے نگراں ادارے کی جانب سے تین مریضوں کے کیسز کی نشان دہی کے بعد شروع ہوا تھا۔ ان مریضوں نے نووو نورڈسک کی دوا استعمال کی تھی جس کے بعد ان میں خود کشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات آنے لگ گئے تھے۔ اس معائنے میں ان ادویات کو دیکھا گیا جن میں یا تو سیمگلوٹائیڈ تھی یا لِراگلوٹائیڈ (دونوں مرکبات جی ایل پی-1 کو ہدف بناتے ہیں) تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- ایف بی آر کا بڑا ایکشن، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015