سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تین سو سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقن ویمن ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302 کا ہدف 33 گیند قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کے 301 کے جواب میں سری لنکا ویمن نے چار وکٹ پر 305 رنز اسکور کیے ۔ سری لنکن ٹیم کی جانب سے بنایا گیا اسکور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔ میچ کے دوران سری لنکن کپتان چمری اتاپتو نے 139 گیندوں پر 26 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 195 رنز بنائے۔ چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور اور مجموعی طور پر ویمن ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد کا انخلا
- دانتوں کو کب برش نہیں کرنا چاہیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں
- عامر، سلمان اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے
- آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا
- ڈی جی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015