فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ کا ٹیسلا کی پارٹنرشب

فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ نے ٹیسلا کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ (فرن) کے نام سے مشہور کمپنی نے ٹیسلا کے ساتھ انوویٹو پارٹنر کے اشتراک کے حوالے سے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ بہت ہی یادگار موقع ہے اور اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
یہ بھی امید ظاہر کی گئی کہ اس اشتراک سے فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ نئی بلندیاں طے کرے گا۔
فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ پاکستان کا پہلا تعلیمی ادارے بن گیا ہے جس نے ٹیسلا کے ساتھ اشتراک کیا۔
ٹیسلا کا شمار آٹوموٹیو انڈسٹری میں دنیا کے معروف اداروں میں ہوتا ہے۔ فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ پاکستان کا وہ ادارہ ہے فارمولا کمپیٹیشنز اور دیگر ایونٹ کے لیے طلبہ کو تیار کیا جاتا ہے۔