بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے روایتی حریف پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ سابق انگلش کرکٹ مائیکل وان نے ایک پوڈ کاسٹ کی میزبانی کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما سے سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستان اور بھارت کا مستقل بنیادوں پر کھیلنا کرکٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا؟۔ اس پر بھارتی کپتان نے جواب دیا کہ میں اس پر پوری طرح یقین رکھتا ہوں! پاکستان ایک اچھی ٹیم ہیں، ان کے پاس شاندار باؤلنگ لائن اپ ہے اور شائقین کو ٹکر کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ روہت شرما نے کہا کہ میرے خیال میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا آخری ٹیسٹ میچ 2006 یا 2008 [2007] میں کھیلا گیا تھا، جہاں وسیم جعفر نے کولکتہ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ مائیکل وان نے روہت سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان کیساتھ باقاعدہ سیریز شیڈول ہونے کو پسند کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم مقابلہ کرنا چاہتے ہیں! آئی سی سی مقابلوں میں بھی تو کھیلتے ہیں، مجھے کرکٹ میں دلچسپی ہے اور میں کچھ نہیں دیکھ رہا۔ واضح رہے کہ سال 2007 کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی، خراب سیاسی تعلقات کے باعث روایتی حریف محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015