کیا آپ اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے پر پریشان رہتے ہیں؟ تو گوگل نے اس کی پیچھے چھپی وجہ بتادی ہے۔ درحقیقت ڈارک موڈ بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک سے بدل دیتا ہے۔ ایسا عرصے سے سوچا جارہا تھا کہ ڈارک موڈ ڈیوائسز خصوصاً موبائل فونز کی بیٹری لائف بہتر بناتا ہے گوگل نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے کہ اس نے ایپ ڈویلپرز میں ایپس کے لیے سفید رنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔ اب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈرائیڈ پائی) اور متعدد ایپس کو ڈارک موڈ پر استعمال کرسکتے ہیں مگر متعدد ایسی اپلیکشنز بھی ہیں جن میں یہ آپشن موجود نہیں اور وہ مین کلر تھیم کے طور پر سفید رنگ کو ہی استعمال کررہی ہیں۔ ڈارک موڈ سے او ایل ای ڈی ڈسپلے والے فونز میں بیٹری لائف میں اضافہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جو کہ آج کل بیشتر فونز میں استعمال ہورہا ہے۔ او ایل ای ڈی ڈسپلے اس وقت اپنے پکسلز جگمگاتے نہیں جب سیاہ رنگ ڈسپلے ہورہا ہو اور بیٹری بہت کم پاور استعمال کرتی ہے۔ ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شادی کے بعد موٹاپے پرسائنسی تحقیق
- شادی شدہ خواتین کے حوالے سے نئی سائنسی تحقیق
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟
- خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
- شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے کیوں فارغ کر دیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015