ملائیشین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محکمہ فائر اینڈ ریسکیو کے سینئر آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ تربیتی پرواز کے دوران دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، میڈیکل افسران نے جہاز میں سوار تمام 10 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مئی میں بحریہ کے بیڑے کے کھلے دن کی تقریبات سے پہلے فلائی پاسٹ ریہرسل میں نیول اسٹیڈیم کے اوپر ایک فارمیشن میں کئی ہیلی کاپٹر نچلی پرواز کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم انور ابراہیم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم دل ہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع فوری طور پر تحقیقات کرے گی تاکہ کریش کی وجہ کا پتا لگایا جاسکے۔ گزشتہ مہینے ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر آبنائے ملاکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شادی کے بعد موٹاپے پرسائنسی تحقیق
- شادی شدہ خواتین کے حوالے سے نئی سائنسی تحقیق
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟
- خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
- شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے کیوں فارغ کر دیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015