ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحہ جات کے برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا کی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے بھارتی مصالحہ جات میں شامل اجزا کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے دوبھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا کےمضرصحت ہونےکے سبب رواں ماہ ان کی فروخت معطل کردی تھی جب کہ سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مصالحے مضرصحت کیمیائی اجزا کےسبب واپس بھیج دیے تھے۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی کے بعد بھارتی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سروے کمپنی لوکل سرکل کے مطابق 62 فیصد صارفین جو طویل عرصے سے ان دو برانڈز کے مصالحے استعمال کرتے تھے انہوں نے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے اجزا کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہانگ کانگ میں پابندی کے بعد امریکاکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈ منسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی بھارتی مصالحہ جات میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015