عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی حلیوی اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے مل گئے ہیں۔ عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کا پراسیکیوٹر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیراعظم نیتن یاہو خوفزدہ اور غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کواپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کےوارنٹ جاری ہونےسے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچےگا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ڈیوڈ ریڈ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر
- پانی کی بوتل کو روزانہ کتنی بار دھونا ضروری ہے؟
- انگلش کرکٹرز پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس روانہ
- غزہ: اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہید
- پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015