قومی ٹیم کی زمبابوے سے شکست پرعاقب جاویدچیف سلیکٹر پر برس پڑے

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے سے شکست پر چیف سلیکٹر کو گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔
 عاقب جاوید نے کہا کہ اس ٹیم کی سلیکشن کے وقت سے ہی کوئی بھی مطمئن نہیں ہے،آپ کے 15 میں 3 کھلاڑی ورلڈکپ کے شروع ہونے سے قبل ہی ان فٹ تھے، ابھی بھی شاہین 70 فیصد فٹ ہے، فخر اور عثمان قادر بھی ان فٹ ہیں۔
عاقب جاوید نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتا ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔
مزید پڑھیں:زمبابوے سے شکست؛ پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے، مگر کیسے؟
ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو چیف سلیکٹر بنایا جاتا ہے تو اس کے پاس پاور اور فیصلہ کرنے کی اہلیت بھی ہونی چاہیے، ایک ایسا چیف سلیکٹر جس کے پاس یہ الفاظ ہوں کہ’ ہم پلیئر کہاں سے لائیں‘ ، ’ہمارے پاس یہی آپشن ہیں‘ تو انہیں گھر چلے جانا چاہیے‘۔
 
مزید پڑھیں:زمبابوے کی پاکستان کیخلاف جیت پر ڈیرن سیمی کو بھی حیرت میں ڈال دیا