پی ٹی آئی لانگ مارچ; وزیراعظم کا خاتون صحافی کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہلخانہ کے حوالے کرنےکی ہدایت کی ہے۔
مزید پرھیں:لانگ مارچ: وزیر اعظم کا رپورٹر صدف کی ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی صدف کے جاں بحق ہونے پر دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔