آرمی چیف کی سلطنت عُمان کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عُمان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نےکہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے، یہ شراکت داری ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے ۔