عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان کی سلامتی کا سوال ہے
لال حویلی کی بالکونی سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عمران خان پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے میں عمران سے کہتا ہوں اب اسپتال سے سیدھا راولپنڈی آیئں اس ملک کی فوج ہماری ہے سردی شروع نہی ہوئی گیس کم ہوگئی یہ 13 چور جماعتیں ہیں اسلام میں جیل بنادیا اس وقت پاکستان کی سلامتی کا سوال ہے۔
شیخ رشید نےکہا ہے کہ ہم کرپٹ اور جمہوریت دشمنوں کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے، ہماری تاریخ ہے ظلم کے خلاف امن کی آواز اٹھائی، اس وقت ملزم کی ویڈیو اور رانا ثنااللہ کا بیان چل رہاہے،عمران خان کی جانب سے پالیسی کے اعلان کا انتظار ہے۔






