وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتشار، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات استفسار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نےعمران خان پر حملے کی ابھی تک ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے، پاکستان کا نام فیٹف سے نکلنے کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ، سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے، فارن فنڈڈ فتنہ کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ کسی بھی سرکاری اسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو بھی پورا نہیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ کی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خلاف جنگ ہے، عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔






