ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کیلئے ایک اور اعزاز

ٹوئنٹی 20 کپ میں پاکستان دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے چھ بار سیمی فائنل اور دو بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاکستان 2007 سے 2021 تک کے سفر میں نہ صرف ایک بار ورلڈ چیمپئن بنا بلکہ 6 بار فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے پاس ہے جو 2021 تک 5 عالمی کپ کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔
پاکستان اگر سیمی فائنل جیت جاتی ہے تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی بھی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان نے اس سے قبل دو ہزار سات، دو ہزار نو، دو ہزار دس، دو ہزار بارہ اور دو ہزار اکیس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
جب کہ 2014 اور 2016 میں ٹیم دوسرے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزاور سری لنکا نے 4،4 جب کہ جنوبی افریقا نے 2 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے۔