اسکول آتشزدگی معاملہ، تعلیم دشمن عناصر کو قلم کی طاقت سے شکست دینگے: ثریا زمان

پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان کا کہنا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کو قلم کی طاقت سے شکست دینگے۔
چلاس کے علاقے داریل میں اسکول آتشزدگی کے معاملے پر جاری بیان میں صوبائی سیکریڑی برائے تعلیم ثریا زمان نے کہا ہے کہ بچیوں کی مڈل سکول کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سکول جلانے کے وجوہات کو عوام اور حکومت کے سامنے لایا جائے گا،طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے
ثریا زمان نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی مکمن نہیں ہے، ماضی میں ایک سازش کے تحت دیامر کے خواتین کو تعلیم سے دور رکھا گیا ہے، خواتین کو تعلیم حاصل کرنے نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے دیامر تعلیم میں سب سے پیچھے رہ گیا۔
پارلیمانی سیکریڑی برائے تعلیم نے کہا ہے کہ دیامر انتظامیہ فوری طور پر داریل سمیگال میں گرلز کی مڈل سکول جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتار کرے اور قانون کے مطابق ان کو سخت سزا دیں، داریل کی بچوں کو تعلیم سے کسی صورت دور نہیں رکھا جائے گا، تعلیم دشمن عناصر کو قلم کی طاقت سے شکست دینگے، داریل میں سکول کو آگ لگانے کا عمل خوفناک ہے اور بہت خطرناک بھی ہے۔